دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین پر خصوصی استحقاق افسر (او ایس ڈی)کی تقرری کے
سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی )کے ذریعہ ایف آئی آر درج کئے
جانے پر وزیراعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے
کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور کسی بھی قسم کی جانچ
سے ڈرنے والے نہیں
ہیں۔مسٹر جین پر سی بی آئی کی جانچ کے سلسلے میں مسٹر کیجریوال نے آج کہا کہ
مرکزی حکومت دہلی سرکار کے ذریعہ کی گئی تمام تقرریوں کی جانچ کروا لیں،وہ
اس سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔سی بی آئی نے مسٹر جین پر او ایس ڈی کی تقرری کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔